QR CodeQR Code

سندھ حکومت بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلیاں کر رہی ہے، ن لیگ سندھ

19 Dec 2013 00:36

اسلام ٹائمز: اپنے مشترکہ بیان میں ن لیگ سندھ کے رہنماﺅں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں اراکین کی رائے کے بغیر ہی بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنا سول آمریت کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا ایڈووکےٹ، سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے خوفزدہ حکمران بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ منتخب اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کے سہارے صوبہ چلانا سول آمریت کی علامت ہے۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماﺅں نے بلدیاتی انتخابات کو آرڈیننسوں کی بھینٹ چڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکمران جماعت اپنی کارکردگی پر عوامی ردعمل کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کو اپنی پسند کے مطابق کروانے کے آمرانہ روئیے پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری جماعتیں اور جمہوری حکومتیں منتخب اسمبلیوں کی موجودگی میں غیر سیاسی اقدامات نہیں کرتیں لیکن سندھ کی صوبائی حکومت عوامی ردعمل کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں اراکین کی رائے کے بغیر ہی بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنا سول آمریت کی علامت ہے جسے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتیں کسی صورت قبول نہیں کریں گی اور سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں اور بلدیاتی نظام میں حکمران جماعت کی طرف سے من مانی ترامیم کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 332002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332002/سندھ-حکومت-بلدیاتی-قوانین-میں-مانی-تبدیلیاں-کر-رہی-ہے-ن-لیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org