0
Thursday 19 Dec 2013 09:00

جنیوا میں ایران اور پی فائیو پلس ون کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات شروع ہونگے، عباس عراقچی

جنیوا میں ایران اور پی فائیو پلس ون کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات شروع ہونگے، عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینیئر رکن سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنیوا میں آج جمعرات سے ایران اور پی فائیو پلس ون گروپ کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائینگے۔ سید عباس عراقچی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ آج سے شروع ہونے والے ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں جنیوا میں 24 نومبر کے جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلٰی جوہری مذاکرات کار نے مزید کہا کہ آج سے شروع ہونے والے مذاکرات جمعہ کے دن تک جاری رہینگے اور اگر ضروری ہوا تو ان میں مزید دو دنوں کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنیوا میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت  وزارت خارجہ میں سیاسی و بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل "حمید بعیدی نژاد" کرینگے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلٰی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹن کے درمیان بریسلز میں ہونے والی ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا تھا کہ ایران اور پی فائیو پلس ون کے درمیان ماہرین کی سطح کی گفتگو کا جلد دوبارہ آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 332056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش