0
Thursday 19 Dec 2013 09:35

عراق، 2 خودکش حملوں اور بس پر فائرنگ سے 3 پاکستانی زائرین سمیت 11 افراد شہید، درجنوں زخمی

عراق، 2 خودکش حملوں اور بس پر فائرنگ سے 3 پاکستانی زائرین سمیت 11 افراد شہید، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات میں 3 پاکستانیوں سمیت 11 افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔ بغداد سے 95 کلو میٹر شمال میں واقعہ شہر سامرا میں نامعلوم افراد نے ایک بس پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں تین پاکستانی زائرین شہید جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ دوسرا واقعہ شمالی قصبے خالص میں پیش آیا جہاں ایک خودکش حملے میں 6 افراد شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔ مغربی شہر رمادی میں ایک خودکش کار سوار کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ ان کے ساتھ گروپ کے مترجم اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو عراقی اور گیارہ پاکستانی شامل ہیں اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق عراق کے شمالی شہر سامرا میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے میں ایک ایرانی زائر شہید و 14 دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سیکریٹری نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صوبے یزد کے زائرین جو عتبات عالیات کی زیارات پر تھے، گذشتہ رات عراق کے شہر سامرا میں امامزادہ سید محمد کے قریب "بلد" شہر میں دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ "ناصر خدر نژاد" نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے ایرانی زائرین میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ کل عراق کے مشرقی شہر بعقوبہ میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے ایک قافلے پر ہوئے حملے میں 9 زائرین شہید ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اربعین امام عالی مقام کے موقع پر عراق بھر سے زائرین پا پیادہ کربلائے معلی کی طرف رواں دواں ہیں اور دھشتگرد عراق کے مختلف علاقوں میں زائرین کو اپنے دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 332062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش