0
Thursday 19 Dec 2013 12:35

علامہ ناصر عباس اور شمس معاویہ کے قاتل گرفتار ہوگئے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

علامہ ناصر عباس اور شمس معاویہ کے قاتل گرفتار ہوگئے، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس معاویہ اور ممتاز شیعہ ذاکر علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل کی وارداتوں میں ملوث اجرتی قاتلوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے پکڑے گئے دونوں اجرتی قاتلوں کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے۔ گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ بیدیاں روڈ پر واقع ایک بنگلے میں مقیم غیر ملکیوں نے ان سے رابطہ کیا تھا اور مولانا شمس معاویہ اور علامہ ناصر عباس کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان ذرائع کے مطابق ملزموں کو ابتدائی طور پر 70 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر دیئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے جدید اسلحہ، 90 لاکھ روپے کی رقم، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس معاویہ کو 6 دسمبر کو جبکہ 15 دسمبر کو معروف شیعہ ذاکر اہل بیت علامہ ناصر عباس کو مسلم ٹائون انڈر پاس کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 332098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش