QR CodeQR Code

پشاور ہائی کورٹ، سیکرٹری خارجہ کو شوکاز نوٹس جاری

19 Dec 2013 15:23

اسلام ٹائمز: عدالت عالیہ نے ڈرون حملوں سے متعلق دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ہائی کورٹ نو مئی 2013 کو ڈرون حملوں کے بارے میں فیصلہ دے چکی ہے مگر عمل درآمد نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملہ کیس میں سیکرٹری خارجہ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے 20 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈرون حملوں کو روکنے اور اس میں مرنے والے بے گناہوں کو معاوضہ ادا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی اور سیکرٹری خارجہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے بیس روز میں جواب طلب کیا۔
عدالت عالیہ نے ڈرون حملوں سے متعلق دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ہائی کورٹ نو مئی 2013 کو ڈرون حملوں کے بارے میں فیصلہ دے چکی ہے مگر عمل درآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں اس میں مرنے والے بے گناہوں کا خون ناحق ہے۔


خبر کا کوڈ: 332164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332164/پشاور-ہائی-کورٹ-سیکرٹری-خارجہ-کو-شوکاز-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org