QR CodeQR Code

گلگت میں بدستور حالات کشیدہ، موبائل سروس معطل عوام پریشان

19 Dec 2013 20:13

اسلام ٹائمز: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موبائل سروس کو جمعہ تک بند رکھنے کی سفارش کر دی، انتظامیہ کا شرپسندوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں سخت کشیدگی کے باعث موبائل فون سروس بند ہے، احتجاج کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث شہر بھر کی مارکیٹیں دوسرے دن بھی بند ہیں جبکہ موبائل فون سروس بھی دو دن سے معطل ہے، گلگت بلتستان حکومت نے موبائل سروس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر جمعہ تک بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 332277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332277/گلگت-میں-بدستور-حالات-کشیدہ-موبائل-سروس-معطل-عوام-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org