0
Friday 20 Dec 2013 00:56

میلادالنبی اور عزاداری کے جلوسوں کو کسی صورت بھی محدود نہیں کرنے دینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

میلادالنبی اور عزاداری کے جلوسوں کو کسی صورت بھی محدود نہیں کرنے دینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کرنے کی مبینہ حکومتی تجویز کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران برادران اہلسنت نے ہمارے ساتھ چل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، اسی طرح میلاد النبی کے جلوسوں میں ہم برادران اہلسنت کے شانہ بشانہ جلوسوں کو محدود کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شائع ہونیوالے ایک اخبار میں میلاد النبی اور محرم کے جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چھپنے والی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ شیعہ اور سنی جدا ہیں، اس ایشو پر ہم ایک ہیں ایک رہیں گے اور انشاء اللہ میلاد البنی کے جلوسوں میں اس کا عملی ثبوت دیں گے، انہوں نے کہا کہ میلادالنبی اور عزاداری کے جلوس مذہبی فریضہ ہیں، ان پر کسی قسم کی قدغن کی حکومتی سوچ دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت پسپائی کی بجائے دہشت گردی کے مراکز اور تربیت گاہوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکمرانوں نے دہشت گردوں سے پوچھ کر ہی حکومت کرنی ہے تو اقتدار ہی دہشت گردوں کے حوالے کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 332368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش