QR CodeQR Code

عراق سے 50 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا باقاعدہ اعلان

4 Aug 2010 14:31

اسلام ٹائمز:امریکی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں موجود 65 ہزار امریکی افواج میں سے 50 ہزار فوج کو واپس بلا لیا جائے اور پندرہ ہزار فوج عراق کے انتظامی کاموں میں شامل رہے گی


کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق عراق سے پچاس ہزار امریکی افواج کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہو گیا ہے۔امریکی صدر نے واپسی کی تاریخ 15 اگست تا 31 اگست 2010ء مقرر کر دی ہے۔ عراقی صدر اور امریکی صدر کے درمیان امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے مسلسل رابطوں کی وجہ اور عراق کے اندر سول حکومت کے مضبوط ڈھانچہ کے قیام کے بعد اور عرب ملکوں سے مشاورت کے بعد اور سی آئی اے کی تواتر کی رپورٹوں اور پینٹاگون کی دفاعی کمیٹی اور عراقی عوام کے دباؤ کے بعد امریکی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں موجود 65 ہزار امریکی افواج میں سے 50 ہزار فوج کو واپس بلا لیا جائے اور پندرہ ہزار فوج عراق کے انتظامی کاموں میں شامل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 33239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33239/عراق-سے-50-ہزار-امریکی-فوجیوں-کی-واپسی-کا-باقاعدہ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org