QR CodeQR Code

سانحہ راولپنڈی، پولیس شہریوں کو بے جا تنگ نہ کرے، ہائیکورٹ

20 Dec 2013 07:37

اسلام ٹائمز: فاضل عدالت میں سائلین سید عاطف وغیرہ نے اصغر علی مبارک کے ذریعے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران پولیس اور دیگر تفتیشی ٹیمیں شہریوں کو حراساں کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جج جناب جسٹس شہزاد احمد کھیبہ اور جسٹس مظہر اقبال سدھوپر مشتمل ڈویژن بینچ نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے والی ٹیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر تنگ نہ کریں۔ گرفتار ملزمان سے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ فاضل عدالت میں سائلین سید عاطف وغیرہ نے اصغر علی مبارک کے ذریعے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران پولیس اور دیگر تفتیشی ٹیمیں شہریوں کو حراساں کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں گرفتار افراد کے ساتھ بھی غیر قانونی طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ متعلقہ حکام کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔


خبر کا کوڈ: 332405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332405/سانحہ-راولپنڈی-پولیس-شہریوں-کو-بے-جا-تنگ-نہ-کرے-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org