QR CodeQR Code

ڈرون حملے، پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور، سیکرٹری خارجہ کی طلبی

20 Dec 2013 11:21

اسلام ٹائمز: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس نثار پر مشتمل دو رکنی بینج نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری خارجہ کو پیش ہونے اور حکومت کو 20دن میںڈرون حملوں سے متعلق مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست انسانی حقوق کی تنظیم نے دائر کی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس نثار پر مشتمل 2 رکنی بینج نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ نے پہلے ہی فیصلہ دیا تھا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور اسے جنگی جرم قرار دیا جائے، حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اگر وہ ڈرون کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی تو سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ اس حکم پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 332417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332417/ڈرون-حملے-پشاور-ہائیکورٹ-میں-توہین-عدالت-کی-درخواست-سماعت-کیلئے-منظور-سیکرٹری-خارجہ-طلبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org