0
Friday 20 Dec 2013 11:59

شامی باغیوں کی مدد کرنے والے سعودی ایجنٹوں پر امریکی پابندیاں

شامی باغیوں کی مدد کرنے والے سعودی ایجنٹوں پر امریکی پابندیاں
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی حمایت پر دو افراد پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ متعدد عسکریت پسندوں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے قطر کے عبدالرحمان بن عمیر نعیمی اور یمن سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب محمد عبدالرحمان ہمیقانی کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ نعیمی مشتبہ طور پر دہشت گردی کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں سہولیات دیتے تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر القاعدہ اور شام، عراق، صومالیہ اور یمن میں موجود ان کے اتحادیوں کو رقم اور مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اہم پیغامات پہنچائے۔

ہمیقانی پر الزام ہے کہ انہوں نے یمن کے فلاحی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فلاحی کاموں کے لیے جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو فراہم کی۔ ان پر سعودی عرب میں موجود القاعدہ کے حامیوں سے رقم لے کر دہشت گرد تنظیم تک پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ محکمہ خزانہ نے دونوں افراد کے امریکی دائرہ کار میں آنے والے اثاثے منجمد اور امریکیوں کو ان سے لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسامہ امین ال شبابی کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا تھا کیونکہ لبنان میں وہ ایک ایسے عسکریت پسند گروپ سے وابستہ ہیں جو بظاہر فلسطینی کیپموں میں شریعت کے نفاذ اور اسرائیل کی تباہی کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ عسکریت پسند گروپ الملاتھمن بٹالین کو بھی دہشت گروں کے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، یہ 2012 کے اواخر تک القاعدہ کا حصہ تھی لیکن بعد میں تنظیم کی قیادت نے دہشت گروہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے گروہ سعودی انٹیلیجنس سرغنہ بندر بن سلطان کے حمایت یافتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 332426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش