QR CodeQR Code

شرپسندوں نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے

ملتِ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کیخلاف کسی بھی ضابطہ اخلاق کو نہیں مانتے، علامہ اسدی

20 Dec 2013 19:34

اسلام ٹائمز: لاہور میں علماء و ذاکرین کے اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں چہلم کے جلوس میں کوئی واقعہ ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی اور اسکا مقدمہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درج کرایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے امامیہ لاہور اور ذاکرین عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کیخلاف کسی بھی ضابطہ اخلاق کو ہم نہیں مانتے، پہلے سے موجود قوانین پر اگر عمل درآمد ہو تو پاکستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے عقائد کے ضابطہ اخلاق کو ہم مسترد کرتے ہیں، جو لوگ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کو رائج کرانا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں خانہ جنگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی، علامہ حسن ہمدانی، سید اختر عباس بخاری، علامہ آصف علوی، علامہ شعیب الحسن، علامہ سید حسن عباس کاظمی اور دیگر شریک تھے۔

رہنماؤں نے حکومت پنجاب کے متعصبانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کی سکیورٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، جلوس کا روٹ ہماری لاشوں سے گزر کر تبدیل ہوسکتا ہے، ہماری زندگی میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پنجاب حکومت ان کے ترجمانی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس میں راولپنڈی میں کوئی واقعہ ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی اور اس کا مقدمہ رانا ثناءاللہ کے خلاف درج کرایا جائے گا، جو ان کے خفیہ اجلاس میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے ناپاک عزائم میں مشورے دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 332590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332590/ملت-جعفریہ-کے-مسلمہ-عقائد-کیخلاف-کسی-بھی-ضابطہ-اخلاق-کو-نہیں-مانتے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org