QR CodeQR Code

کالعدم تکفیری جماعت کا 22 دسمبر کو گلگت میں متوقع جلسہ، حالات کشیدہ ہونیکا خدشہ

20 Dec 2013 20:44

اسلام ٹائمز: کالعدم اہلسنت والجماعت کے جلسے میں احمد لدھیانوی سمیت دیگر راہنماوں کی آمد متوقع ہے جبکہ شہر کی مخدوش فضا مزید خراب ہونے کا اندیشہ، عوامی حلقوں کا پروگرام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں 22 دسمبر کو کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت اہلسنت والجماعت (سپاہِ صحابہ) نے کلمہ چوک کشروٹ میں احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے اور جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جلسے میں تکفیری جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی سمیت دیگر مرکزی راہنماوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ گلگت شہر کی مخدوش صورتحال کا اس جلسے کی وجہ سے مزید منفی اثرات پڑنے کا اندیشہ موجود ہے لہٰذا عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے کالعدم جماعت کے اس پروگرام پر پابندی عائد کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 332617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332617/کالعدم-تکفیری-جماعت-کا-22-دسمبر-کو-گلگت-میں-متوقع-جلسہ-حالات-کشیدہ-ہونیکا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org