QR CodeQR Code

پوری دنیا نے پاکستان کا ساتھ دیا، ڈرون حملے ملکی سالمیت و خودمختاری کیخلاف ہیں، پرویز رشید

20 Dec 2013 22:00

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں امریکی میزائل حملوں کیخلاف قرارداد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، انکا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی منظوری پارلیمانی نظام کی کامیابی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان کا ساتھ دیا، اقوام متحدہ میں میزائل حملوں کیخلاف قرارداد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہیں، پوری دنیا نے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اقوام متحدہ میں امریکی میزائل حملوں کیخلاف قرارداد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی منظوری پارلیمانی نظام کی کامیابی ہے، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپنا پیغام پہنچانے کیلئے تخلیقی قوتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔ تعلیم، رنگ اور برش کے ذریعے بھی دنیا میں مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکتا ہے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ایرٹ اور کلچر کا فروغ موجودہ حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے، پاکستان میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے سینما ہاوٴسز بننے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 332634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332634/پوری-دنیا-نے-پاکستان-کا-ساتھ-دیا-ڈرون-حملے-ملکی-سالمیت-خودمختاری-کیخلاف-ہیں-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org