0
Saturday 21 Dec 2013 17:00

بلوچستان، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

بلوچستان، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق رانا نصیر احمد (پی ایس بی 21) چیئرمین سی ایم آئی ٹی کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری محکمہ صنعت، جبکہ ان کے پیشرو خلیق نذر کیانی (بی سی ایس/بی 20) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر طارق زہری (پی اے ایس/بی 18) کو ڈی جی محکمہ مائنز اینڈ منرلز جبکہ ان کے پیشرو ڈاکٹر سعید احمد بلوچ (ایم اینڈایم/بی 19) کو محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد فاروق (مائنز/بی ایس 19) چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان کوئٹہ کو محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو رپورٹ کرنے جبکہ افتخار حسین (مائنز/بی ایس 18) ڈپٹی چیف انسپکٹر آف مائنز کو چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر یاسر خان (بی سی ایس /بی 19) کو ڈپٹی کمشنر زیارت جبکہ اُن کے پیشرو طلحہ حسین فیصل (پی اے ایس/بی 18) کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی جبکہ ان کے نور احمد سمو (پی اے ایس/بی 18) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نعیم بازئی (بی سی ایس /بی 18) ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے فرید احمد (لیڈا/بی 19) سینئر مینیجر (پرچیز اینڈ ٹرانسپورٹ) لیڈا کو مینجنگ ڈائریکٹر (جی آئی ای ڈی اے /گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) جبکہ اُن کے پیشرو محبوب حسن (بی ایس ایس /بی18-) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح سہیل الرحمن (بی سی ایس /بی 19) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کو ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جبکہ منیر کاکڑ (بی سی ایس/بی 17) اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے جبکہ تقرری کے منتظر ظفرﷲ بلوچ (بی سی ایس/بی17) کو اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل تعینات کیا گیا۔ خادم حسین (بی سی ایس/بی 17) اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کو اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی جبکہ اُن کے پیشرو شاہ فہد (پی اے ایس/بی17) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سہیل انور ہاشمی (بی سی ایس/بی 17) سپیشل مجسٹریٹ کیو واسا کو اے ڈی سی ریونیو ہرنائی جبکہ ان کے پیشرو حبیب الرحمن (بی سی ایس/بی 17) کو اے ڈی سی ریونیو کچھی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اسلم سومرو (پی اے ایس/بی17) اسسٹنٹ کمشنر لورالائی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے جبکہ تقرری کے منتظر میران خان (بی سی ایس /بی17) کو اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اور جلال الدین کاکڑ (بی سی ایس/بی 17) کو اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اُن کے پیشرو انور علی شر (پی اے ایس/بی 17) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 332784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش