0
Saturday 21 Dec 2013 14:10

موجودہ انتخابی نظام دھونس، دھاندلی اور دولت کے تابع نتائج دینے کا عادی ہے، پی پی بھٹو

موجودہ انتخابی نظام دھونس، دھاندلی اور دولت کے تابع نتائج دینے کا عادی ہے، پی پی بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری سید اسلم شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبہ کی سیاسی اقتصادی، امن و عامہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متفقہ طور پر بعض اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ سندھ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مذکورہ قراردادوں میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پنجاب میں عظیم پنجاب (Greater Punjab) کی تحریک اور سندھ میں سندھو دیش کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ اردو بولنے والوں کا کیا ہوگا، کو الطاف حسین کی ذاتی جذباتی اور غیر مدلل موقف قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ سندھی قوم اپنے اردو بولنے والے بھائیوں کو اس دھرتی کے سپوت، بھائی اور اپنی معاشرتی اقتصادی اور سیاسی وجود کا حصہ تصور کرتی ہے اور ماضی کی طرح سندھ کے قدیم باشندے اپنے نئے سندھی بھائیوں کو اپنی دلوں میں جگہ دینگے، اس لئے الطاف حسین کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ قرار داد میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں موجود تمام سیاسی جماعتوں میں اردو بولنے والے افراد نہ صرف رکن ہیں بلکہ اعلیٰ سیاسی عہدوں پر فائض ہیں اور سیاسی عمل میں سرگرم عمل ہیں۔
 
اجلاس میں ایک الگ قرار داد میں حکومت سندھ کی جانب سے کلچرل ڈے منانے کے ذریعے سندھ کی بڑی خدمت کے اعلانات کو صوبے کے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر زرداری حکومت نے سندھ کی خدمت کرنی ہے تو سندھ کی تعلیم، روزگار، علاج و معالجے کی سہولیات اور امن و عامہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ باوجود اس کے کہ موجودہ انتخابات کا نظام دھونس، دھاندلی اور دولت کے تابع انتخابی نتائج دینے کا عادی ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر بھرپور حصہ لیگا اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا نامزد امیدوار پارٹی کے انتخابی نشان مکُا کے تحت انتخابات میں حصہ لے گا۔
خبر کا کوڈ : 332796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش