QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پختون خوا کا پولیس جوانوں کیلئے نقد انعام اور اسناد کا اعلان

21 Dec 2013 16:06

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور اغوا ء کاری میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گروہ کے سر غنہ روشان محسودکو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ناصرخان درانی نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس جوانوں کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور اغوا ء کاری میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گروہ کے سر غنہ روشان محسودکو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول ،8 عدد ہینڈ گرنیڈ ،4 عدد کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کئے ۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ روشان محسود قتل ،ڈکیتی اور بھتہ خوری کے درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 332851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332851/آئی-جی-خیبر-پختون-خوا-کا-پولیس-جوانوں-کیلئے-نقد-انعام-اور-اسناد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org