3
0
Saturday 21 Dec 2013 23:14
عزاداری یزیدیت کے مقابلے میں ہماری فرنٹ لائن ہے

نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومتیں یزیدیت کی سرپرستی کر رہی ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومتیں یزیدیت کی سرپرستی کر رہی ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری طاقت اور یزیدیت کے مقابلے میں ہماری فرنٹ لائن ہے، ہم اپنا اگلا مورچہ کسی بھی صورت میں دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے، اگر راولپنڈی میں جلوس اربعین کو روکنے یا اس کا روٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو راولپنڈی کو سیل کر دیا جائے گا، راولپنڈی کی ہر گلی اور کوچے میں عزاداری ہوگی۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے جلوسہائے اربعین سڑکوں پر ہی روک دیئے جائیں گے اور اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے جب تک راولپنڈی کا جلوس روایتی راستوں سے گزر کر منزل پر نہیں پہنچے گا۔ وہ یوم عشق ولائے حسین کی مناسبت سے قدیمی امام بارگاہ راولپنڈی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عزاداری مظلوم کربلا کی بنیاد شریکة الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے بھائی کی لاش پر ماتم کرکے رکھی، یہ مولا حسین کے چہلم کا جلوس ہے، کسی جماعت یا فرد کا نہیں، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، ہم یہ جلوس اپنی پوری طاقت کے ساتھ نکالیں گے، اگر پہلے عزاداری واجب تھی تو اربعین کا جلوس اوجب ہے۔ ہماری مائیں، بہنیں اس جلوس میں بچوں کے ہمراہ شریک ہوں گی اور ملت تشیع کا ہر فرد جلوس میں غسل شہادت کرکے آئے گا، انشاءاللہ علمائے کرام جلوس کے فرنٹ پر ہوںگے اور سب سے پہلے قربانی دیں گے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیان اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، بلاخوف و خطر عزاداری کے پروگراموں کا مقررہ وقت پر آغاز کریں، اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنا سب کچھ قربان کیا لیکن دامن اہلبیت نہیں چھوڑا، ہم شہیدوں کی میراث اور انبیاء و اولیاء کے وارث ہیں، اگر ہم نہ ہوتے تو وفا مرچکی ہوتی، سچائی کا کہیں نام و نشان تک نہ ہوتا، ہم نے فضیلتوں کے چمن کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے، ہم خون کے دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں، ہم نے مشکل ترین دور دیکھے، مکار، دھوکے باز جلاد اور فرعوں خصلت حکمران دیکھے، لیکن آدم، موسٰی، محمد ۖ اور اہلبیت کا راستہ نہیں چھوڑا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ آج اس مقام پر ہمارا مل بیٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن مظلوم کربلا کا ذکر اور عزادری نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدیت ایک ایسا سانپ ہے جس کے کئی منہ ہیں، آج بیس کروڑ عوام کے ایٹمی طاقت رکھنے والے اس ملک کی حیثیت دوبئی کے برابر بھی نہیں، ہمارے ملک کو انہی یزیدیوں نے اور ان کی سرپرستی کرنیوالے جرنیلوں نے کمزور کیا، شہروں میں مدرسوں کی شکل میں وزیرستان بنا دیئے گئے اور انہیں اسلحہ کے زور پر عوام کو گھروں میں محدود کرنے کا ہدف دیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر محب وطن شہری کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومتیں یزیدیت کی سرپرستی کر رہی ہیں، ان کا پاکستان اور پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردوں کے خلاف محض سعودیہ کی نارضگی کے خوف سے آپریشن نہیں کیا جاتا، انشاءاللہ ہم حکمرانوں کو اس طرح رسوا کر دیں گے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 332961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Geo allama sahib kia mujay mwm main shamoliat k ley koi dost rehnumaei kr saktay hain
ap islamabad main ya jaha bhi mwm ka office hy waha rabta krain
اللہ آپ کو بھی اور جملہ عزاداروں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
ہماری پیشکش