0
Sunday 22 Dec 2013 00:03

غذر میں پی ٹی وی کے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز

غذر میں پی ٹی وی کے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں اپنے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر غذر میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی نشریات کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہے۔ پی ٹی وی حکام کا کہنا تھا کہ آزمائشی نشریات کے بعد ضلع غذر میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات دکھائے جانے کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جس کے نتیجے میں غذر کی عوام بغیر ڈش اور کیبل سروس کے پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات باآسانی دیکھ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 332982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش