QR CodeQR Code

جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت میں امریکہ رکاوٹ بنا ہوا ہے، اخضر ابراہیمی

21 Dec 2013 08:38

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے امور میں مشترکہ خصوصی نمائندے نے اس کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خواہش ہے کہ ایران بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے مگر امریکہ اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال کر رکاوٹ بنا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے شام  کے بحران کے حل کیلئے منعقد ہونے والی جنیوا ٹو کانفرنس  میں مدعو کئے جانے والے ممالک اور اداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اخصر ابراہیمی نے اعلان کیا ہے کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممالک یعنی امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس، یورپی یونین، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، الجزائر، مراکش، مصر، ترکی، سعودی عرب، کویت، لبنان، عراق، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، اسپین، اٹلی، ہندوستان، انڈونیشیاء، جنوبی افریقہ، سوئیٹزرلینڈ، آسٹریا، متحدہ عرب امارات، جاپان، اردن، ناروے، عمان اور قطر، شرکت کریں گے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے اس کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خواہش ہے کہ ایران بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے مگر امریکہ اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال کر رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ امریکہ اس بات کا بہانہ بناتے ہوئے کہ ایران نے اس سلسلے میں پہلی کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی، وہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت میں رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے۔ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت پر امریکی مخالفت ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر اس کانفرنس میں شرکت کرسکتا ہے۔ یہ کانفرنس آئندہ سال 22 جنوری کو سوئیٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 333029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333029/جنیوا-ٹو-کانفرنس-میں-ایران-کی-شرکت-امریکہ-رکاوٹ-بنا-ہوا-ہے-اخضر-ابراہیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org