QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سندھ بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

22 Dec 2013 13:07

اسلام ٹائمز: صوبے بھر میں چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، اہم مقامات، شاپنگ سینٹرز اور دیگر پرہجوم مقامات پر اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی سندھ نے مزید ہدایت دی کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوسوں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 333087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333087/چہلم-امام-حسین-ع-کے-موقع-پر-سندھ-بھر-میں-سیکورٹی-سخت-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org