0
Sunday 22 Dec 2013 15:21

نیویارک میں بھارتی سفارتخانے کے باہر گھریلوملازمین کا مظاہرہ

نیویارک میں بھارتی سفارتخانے کے باہر گھریلوملازمین کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی سفارتکار کی امریکا میں گرفتاری کا معاملہ نئے موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ نیویارک میں گھریلو ملازمین نے بھارتی سفارتکار کیخلاف مظاہرہ کیا تو نئی دہلی میں امریکی فوڈ چین میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھارتی سفارتکار پر لگے اپنی نوکرانی سے بْرے سلوک کے الزام پر گھریلو ملازمین بھی احتجاج پر اتر آئے۔ نیویارک میں بھارتی سفارت خانے کے باہر متعدد گھریلو ملازمین جمع ہوئے اور بھارتی نائب کونسل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کی جانب سے اپنی نوکرانی سے نارواسلوک کی مذمت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عزت سے ملازمت منظور، غلامی نامنظور جیسے سلوگن درج تھے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں بھی امریکا مخالف مظاہرے ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے امریکی پیزا چین پر دھاوا بول دیا۔ شدید توڑ پھوڑ کی اور امریکی مصنوعات پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا۔ جبکہ بھارتی حکومت بھی اپنے مطالبے پر اڑی ہوئی ہے۔ وزیراطلاعات منیش تیواری کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں امریکا کو معافی مانگنی ہی پڑے گی۔ نیویارک میں بھارتی نائب کونسل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کے ساتھ برتے گئے ظالمانہ رویے پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ سجھاتا سنگھ کا کہنا ہے کہ امریکا کو بھارتی سفارتکاروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا چاہیے جیسا بھارت امریکی سفارتکاروں کے ساتھ رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 333145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش