QR CodeQR Code

ملکی ایوان امیر طبقات کیلئے سوشل کلب بن چکے ہیں، غنویٰ بھٹو

22 Dec 2013 15:41

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن نے کہا کہ سامراجوں قوتوں کے آلہ کار حکمران اور حزب اختلاف کو عوامی غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا پائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ اربوں روپیہ کے خرچ پر ایوان بالا سمیت تمام ایوانوں کے ہونے والے اجلاسوں میں مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں کوئی قانون سازی نہیں کی جاتی۔  ملکی ایوان امیر طبقات کیلئے ایک سوشل کلب بن چکے ہیں جن کے اجلاس ان کیلئے ایک سیر و تفریح کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف ملک کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور ان کی عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے، دہشتگردی ایک وبا کی طرح پھیلتی جا رہی ہے لیکن حکمران طبقات نت نئے ڈراموں کے ذریعے کبھی الفاظ تو کبھی رویوں کا رونا روتے ہوئے کبھی اسمبلی کے اندر تو کبھی اسمبلی کی عمارت سے باہر ڈرامے رچا رہے ہیں۔ غنویٰ بھٹو نے سامراجوں قوتوں کے آلہ کار حکمران اور حزب اختلاف کو خبردار کیا کہ وہ اس وقت سے ڈریں جب ان اسمبلی کی عمارت سے باہر ایک عوامی اسمبلی لگے گی جو ان امیر طبقات کے خلاف اپنا ایک انوکھا فیصلہ صادر کرے گی، اس وقت ظالم طبقات کو عوامی غیض و غضب سے کوئی بھی نہیں بچا پائے گا۔


خبر کا کوڈ: 333157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333157/ملکی-ایوان-امیر-طبقات-کیلئے-سوشل-کلب-بن-چکے-ہیں-غنوی-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org