QR CodeQR Code

پاراچنار میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ

22 Dec 2013 18:57

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس کے ساتھ ہی سردی مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور کوہ سفید پر برفباری کے بعد کرم ایجنسی میں سردی کی شدت میں گزشتہ دو روز سے اضافہ ہواہے۔
گزشتہ دو روز سے پہاڑی علاقے پر برفباری اور کئی میدانی علاقوں میں بارش کے بعد پاراچنار کے نواحی علاقوں میں سردی نے اپنے ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس کے ساتھ ہی سردی مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ درجہ حرارت کم ہوتے ہی جلانے والی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ شدید سردی کی وجہ سے زکام ،بخار جیسے بیماریوں میں اضافہ ہواہے۔


خبر کا کوڈ: 333226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333226/پاراچنار-میں-سردی-کی-شدت-اضافہ-درجہ-حرارت-منفی-8-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org