0
Sunday 22 Dec 2013 22:05

ملتان، ڈی سی او نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فوج کو طلب کر لیا

ملتان، ڈی سی او نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فوج کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آفیسر زاہد گوندل نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ ڈی سی او ملتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24دسمبر کو ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او ملتان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی چار کمپنیاں کل ملتان میں تعینات کردی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گیارہ محرم الحرام کو ملتان میں کشیدگی پیداہوگئی تھی جس سے حالات کافی کشیدہ ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 333277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش