QR CodeQR Code

کیمرون کا بیان جھٹلایا نہیں جا سکتا،پاکستان دہشتگردوں کی سپورٹ کر رہا ہے،من موہن سنگھ کا الزام

5 Aug 2010 12:06

اسلام ٹائمز:بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا کو نظر آ رہا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں سپورٹ فراہم کر رہا ہے،بھارت کے پاس اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو  نظر آ رہا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔بھارت کے پاس اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔بھارت نے یہ ثبوت برطانوی وزیراعظم کو پیش کئے تھے،جس کے بعد انہوں نے پاکستان کو دہشت گردوں کی مدد کرنے سے روکا۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی ختم کرنے کی بجائے دنیا کے مختلف ممالک کی اپیلوں پر بھی دھیان نہیں دیتا،جبکہ اپیل کرنے والے ممالک کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 33329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33329/کیمرون-کا-بیان-جھٹلایا-نہیں-جا-سکتا-پاکستان-دہشتگردوں-کی-سپورٹ-کر-رہا-ہے-موہن-سنگھ-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org