0
Monday 23 Dec 2013 20:35

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک کی تمام کمپنیوں کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سیلولر کمپنیوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حساس شہروں میں صبح 8 بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک موبائل فون سروس معطل کر دی جائے تاکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو روکنے میں مدد مل سکے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کل شہدائے کربلا کا چہلم منایا جائے گا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو چند روز قبل ہی چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 333566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش