0
Monday 23 Dec 2013 23:19

راولپنڈی میں چہلم کا جلوس روکا گیا تو پورا ملک جام کر دینگے، ایم ڈبلیو ایم

راولپنڈی میں چہلم کا جلوس روکا گیا تو پورا ملک جام کر دینگے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید ناصر شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی اور رائے ناصر علی نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد کا چہلم بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دہشت گردوں نے پورے ملک کا ماحول خراب اور  امام بارگاہوں، مساجد پر حملے کئے، یہ سب عاشورا کے جلوس کے سانحہ کی آڑ میں کئے گئے، ان کا سبب تکفیری گروہ ہے جس کو نہ اہل سنت قبول کرتے ہیں نہ اور کوئی مکتبہ فکر، راجہ بازار کی مسجد کو ان تکفیریوں سے لیکر حقیقی اہلسنت کے حوالے کیا جائے اور ان تکفیریوں کو وزیرستان شفٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رسولِ خدا (ص) کے نواسے (ع) کے چہلم کا جلوس پورے شان و شوکت کے ساتھ راجہ بازار کے اسی روٹ سے ہی گزرے گا، جہاں سے یہ جلوس قیام پاکستان سے قبل گزرتے رہے ہیں۔ اس جلوس کا آغاز قدیمی امام بارگاہ سے ہوگا اور اپنے روٹ سے ہوتے ہوا مقررہ جگہ پر اختتام پذیر ہوگا اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل کا جلوس تاریخی ہوگا اور راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا اور ہماری مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی اس کو مانیٹر کر رہی ہے اور اگر کسی قسم کی بھی رکاوٹ یا جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے پاکستان کے چہلم کے جلوس سڑکوں پر ہوں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر راولپنڈی میں جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تمام شیعیان حیدر کرار پورے ملک میں احتجاجاً جلوسوں کے روٹ روک کر شاہراہوں پر دھرنے دیں گے، ہماری جنگ پاکستان بچانے کے لئے ہے اور اس میں اہلِ سنت بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم حکومت کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ کل کے جلوس میں کسی بھی بدمزگی کی صورت میں پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی اور 5 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا شیعہ سنی اجتماع کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شہداء کی فیملیز بھی شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 333609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش