0
Tuesday 24 Dec 2013 10:17

لاہور، چہلم شہدائے کربلا کا جلوس برآمد، نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری

لاہور، چہلم شہدائے کربلا کا جلوس برآمد، نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہو گیا ہے جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم داری کر رہے ہیں۔ اس موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس میں شریک ہونے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزار کر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے جلوس کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے پولیس کو جلوس کی مکمل مووی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چہلم شہدائے کربلا کا جلوس شام کو کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ جلوس کے علاقوں سمیت پورے شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے موبائل فون سروس بند کرانے کی اپیل کی تھی، موبائل فون سروس آج جلوس کے اختتام پذیر ہونے، رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 333687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش