QR CodeQR Code

پشاور، اسلحہ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق آئی جی پی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ، نیب کے حوالے

24 Dec 2013 14:46

اسلام ٹائمز: سابق آئی جی خیبر پی کے کو سخت سکیورٹی کے پہرے میں احتساب عدالت لایا گیا، دورانِ سماعت نیب کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا 20 دسمبر کو تحقیقات کے دوران ایک اہم شخصیت نے نیب کو ریکارڈ بھی پیش کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اسلحہ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق آئی جی پی ملک نوید کو پشاور کی احتساب عدالت نے مزید 10 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ سابق آئی جی خیبر پی کے کو سخت سکیورٹی کے پہرے میں احتساب عدالت لایا گیا، دورانِ سماعت نیب کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا 20 دسمبر کو تحقیقات کے دوران ایک اہم شخصیت نے نیب کو ریکارڈ بھی پیش کیا ہے اور اس مرحلے پر ان کا نام سب کے سامنے ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ وکلا نے احتساب عدالت کے جج ولایت علی شاہ کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسے خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔


خبر کا کوڈ: 333756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333756/پشاور-اسلحہ-سکینڈل-کے-مرکزی-ملزم-سابق-آئی-جی-پی-کا-مزید-10-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-نیب-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org