0
Tuesday 24 Dec 2013 15:01

کرم ایجنسی بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے

کرم ایجنسی بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کی طرح کرم ایجنسی، پاراچنار میں بھی سالار شہدائے کربلا حضرت امام حسینؑ اور آپؑ کے 72 باوفا ساتھیوں کا چہلم نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔
آج کرم ایجنسی بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم کرم ایجنسی کے عزادار انتہائی عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔ اس موقع پر پورے علاقے میں مجالس عزاء منعقد کیے گئے ہیں۔ اور جگہ جگہ چھوٹے بڑے جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں۔  
کرم ایجنسی کا مرکزی جلوس پاراچنار شہر میں نماز ظہرین کے بعد مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوچکا ہے، جو کہ حسب سابق مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، ہزارہ قبرستان پہنچے گا۔ جہاں یہ جلوس جلسے کی شکل اختیار کرے گا۔ اور جلوس میں شریک ماتمیوں سے مختلف مقررین و ذاکرین خطاب کریں گے۔ جلوس کوئی چار بجے ہزارہ قبرستان سے واپسی اختیار کرے گا۔ اور یوں آج شام تقریباً 8 بجے واپس مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر احتتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں ذولجناح، علم اور تعزیے شامل ہیں۔ جلوس کے راستوں میں غم گساروں کیلئے سبیل اور شربت کا بھی اھتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ نے کرم لیوی فورس کے علاوہ مقامی رضاکاروں کے تعاون سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 333760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش