0
Tuesday 24 Dec 2013 22:04

کرگل میں شدید سردی کے باوجود چہلم امام حسین (ع) کے جلوس برآمد

کرگل میں شدید سردی کے باوجود چہلم امام حسین (ع) کے جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ اربعین شہداء کربلا کے مناسبت پر جموں و کشمیر کے ضلع کرگل کے تمام گوشہ و کنار میں سخت سردی (منفی 10 ڈگری) کے باوجود ماتمی جلوس برآمد ہوئے، ان جلوسوں میں ہزاروں عزاداران نے شرکت کی، اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماعی جلوس امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل اور اسلامیہ اسکول کرگل کے زیر اہتمام برآمد ہوئے، مدرسہ اسلامیہ اسکول کی جانب سے برآمد شدہ جلوس کرگل بازار سے ہوتا ہوا اسلامیہ اسکول سے گذر کر انقلاب منزل میں اجتماعی زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں پر نماز ظہرین شیخ محمد محقق کی امامت میں ادا کی گئی، جہاں عزاداران نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرنے کے ساتھ ساتھ انقلابی شعار بھی بلند کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد، غزہ کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہیں، بحرین کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہیں، لبیک یا حسین (ع) اور لبیک یا خامنہ ای پر مشتمل فلک شگاف نعرے لگارہے تھے، امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کی جانب سے برآمد شدہ جلوس میں شامل عزاداران امام حسین (ع) مرکزی بازار کے مقررہ راستوں سے گذرنے کے بعد دوبارہ حسینی پارک میں جمع ہوئے، جہاں پر مولانا شیخ عیسیٰ حافطی نے زیارت اربعین تلاوت کرائی، جس کے بعد مولانا شیخ محمد محقق چیئرمین نگران کونسل امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ نے عزاداروں سے اختتامی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 333871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش