0
Tuesday 24 Dec 2013 20:22

خیبر پختونخوا اسمبلی، اے این پی کی مہنگائی کیخلاف قرار داد جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی، اے این پی کی مہنگائی کیخلاف قرار داد جمع
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سید جعفر شاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے والی قرارداد میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ قرار داد میں ان کا کہنا ہے کہ تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ جس سے غریب کاجینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو قحط سالی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ہنگامی اقدامات کے ذریعے اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 333915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش