QR CodeQR Code

علامہ سبطین حسینی اور علامہ مصطفیٰ بہشتی کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

24 Dec 2013 21:07

اسلام ٹائمز: اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہونے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ سید سبطین حسینی اور اورکزئی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہونے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے علامہ ناصر عباس کو اورکزئی ایجنسی میں ہونے والی تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جلد اورکزئی ایجنسی میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔


خبر کا کوڈ: 333919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333919/علامہ-سبطین-حسینی-اور-مصطفی-بہشتی-کی-ناصر-عباس-جعفری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org