0
Tuesday 24 Dec 2013 21:26

بگٹی قتل کیس سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے آنے چاہیئیں، نوشیراوانی

بگٹی قتل کیس سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے آنے چاہیئیں، نوشیراوانی

اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب احمد نوشیروانی نے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ نواب محمد اکبر بگٹی کے مقدمہ قتل سے متعلق حقائق عوام کے سامنے آئیں۔ بگٹی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر شعیب احمد نوشیروانی نے کہا کہ مقدمہ میں بار بار تاریخ کا مقرر ہونا، عدالتی کاروائیوں کا حصہ ہے لیکن نواب محمد اکبر خان بگٹی کے قتل کا مقدمہ ایسا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں، معاملہ جلد حل ہو اور اس سے متعلق حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ ہم پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں، اس حوالے سے ہم نے خود کو عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ آج بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 6 کے مقدمہ میں اسلام آباد میں سماعت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ جبکہ آفتاب شیرپاؤ کے وکیل بھی مختلف عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ضمانت سے متعلق درخواست پر اب بحث تین فروری کو ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 333938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش