0
Saturday 7 Aug 2010 12:54

صدر اوباما کا عراقی مذہبی پیشوا آیت اللہ سیستانی کو خط لکھنے کا انکشاف

صدر اوباما کا عراقی مذہبی پیشوا آیت اللہ سیستانی کو خط لکھنے کا انکشاف
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-معروف امریکی جریدے"فارن پالیسی" نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے عراقی شیعہ مذہبی راہنما اور روحانی پیشوا علامہ علی سیستانی کو خط لکھا ہے،جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق میں سیاسی بحران کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں سیاسی جماعتوں پر دباو ڈالیں۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے علی سیستانی کو مداخلت کے لیے یہ خط نائب امریکی صدر جوبائیڈن کی عراق میں حکومت کی تشکیل کی کوششوں کی ناکامی کے بعد لکھا ہے۔جوبائیڈن گذشتہ ماہ چار جولائی کو عراق کے مختصر دوے پر گئے تھے،جہاں انہوں نے مختلف سیاسی دھڑوں سے ملک میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کی تھی،تاہم ان کی حکومت کی تشکیل کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے سیستانی کو ایک ایسے وقت میں مراسلہ بھیجا گیا ہے جبکہ عراق کے مختلف سیاسی اتحاد پانچ ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکے۔امریکی صدر کو امید ہے کہ علی سیستانی اپنی قدر آور مذہبی شخصیت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے حکومت کے قیام میں شیعہ جماعتوں پر دبا ڈال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ علی سیستانی نے عراق پر 2003ء میں کیے گے امریکی حملے کے بعد کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا،تاہم انہیں امریکی اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے مختلف معاملات میں تعاون کے لیے خطوط لکھے جاتے رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے عراقی مذہبی رہنما اور روحانی پیشوا علامہ علی سیستانی کو خط لکھا ہے،جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں پر دباٶ ڈالیں۔امریکی صدر نے علی سیستانی کو مداخلت کے لیے یہ خط نائب امریکی صدر جوبائیڈن کی عراق میں حکومت کی تشکیل کے لیے کی جانیوالی کوششوں کی ناکامی کے بعد لکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو امید ہے کہ علی سیستانی اپنی قدر آور مذہبی شخصیت اور اثرورسوخ کی وجہ سے حکومت کے قیام میں شیعہ جماعتوں پر دباٶ ڈال سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 33412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش