QR CodeQR Code

ہندوستان نے امریکہ نیا سفیر بھیجا، کشیدگی جاری

26 Dec 2013 12:10

اسلام ٹائمز: در ایں اثنا اقوام متحدہ نے دیویانی گھوبراگڑے کو اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کا رکن بنائے جانے کے مطالبے کو قبول کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی خاتون سفارتکار کی توہین کے مسئلے پر دونوں ملکوں می جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے امریکہ میں نیا سفیر بھیج دیا ہے، ایس جے شنکر آج سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے، ابھی تک جے شنکر چین میں ہندوستان کے سفیر تھے، دوسری جانب اقوام متحدہ نے ہندوستانی سفارتکار کو خاص مراعات دینے کے ہندوستان کے مطالبہ کو قبول کر لیا ہے، ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ہندوستانی سفارتکار کے مسئلے کا حل ترجیحات میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ سفارتی تنازع کو حل کرنا چاہتا ہے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم یہ مسئلہ کب حل ہوگا اس کے بارے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، در ایں اثنا اقوام متحدہ نے دیویانی گھوبراگڑے کو اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کا رکن بنائے جانے کے مطالبے کو قبول کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 334196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334196/ہندوستان-نے-امریکہ-نیا-سفیر-بھیجا-کشیدگی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org