QR CodeQR Code

بم دھماکے میں صفوت غیور کا قتل لمحہ فکریہ ہے،علامہ ساجد نقوی

7 Aug 2010 14:30

اسلام ٹائمز:اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ صفوت غیور ان لوگوں میں سے تھے،جنہوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھ کر پورا کیا۔ایسے محب وطن فرد کا قتل لمحہ فکریہ ہے


کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ صفوت غیور کی خودکش حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صفوت غیور ایک بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے۔ صفوت غیور ان لوگوں میں سے تھے،جنہوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھ کر پورا کیا۔ایسے محب وطن فرد کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انہی لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے،جو شرپسندوں اور دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے اور شرپسندوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیتے تھے۔










خبر کا کوڈ: 33420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33420/بم-دھماکے-میں-صفوت-غیور-کا-قتل-لمحہ-فکریہ-ہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org