QR CodeQR Code

پاکستانی طالبان فساد فی الارض کے مجرم ہیں

5 جنوری کو اسلام آباد کنونشن میں دہشتگردی کے خاتمہ کا فارمولا دینگے، صاحبزادہ حامد رضا

25 Dec 2013 18:57

اسلام ٹائمز: لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مُلّا عمر پاکستانی طالبان کو خودکش حملے روکنے کا حکم دیں، عمران خان، سمیع الحق، فضل الرحمن اور منور حسن طالبان کو حملے بند کرنے پر قائل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ٹیکس چور ممبران پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا جائے، بھارت کے جنگی جنون سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، پاکستانی طالبان فساد فی الارض کے مجرم ہیں، حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنا دیا ہے، وزیراعظم عید میلاد النّبی (ص) کے موقع پر ملک میں شرعی نظام کے نفاذ کا اعلان کریں، پاک بھارت ویزہ فری آمدورفت کا فلسفہ گمراہ کن ہے، بھارت کشمیر کے بنیادی مسئلہ پر گفتگو کے لیے تیار نہیں، بلیک واٹر ملک میں سرگرم ہوچکی ہے، امریکہ افغانستان اور بھارت کشمیر خالی کر دے تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا، مُلّا عمر پاکستانی طالبان کو خودکش حملے روکنے کا حکم دیں، عمران خان، سمیع الحق، فضل الرحمن اور منور حسن طالبان کو حملے بند کرنے پر قائل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے پانچ جنوری کو اسلام آباد میں ہونیوالے قومی امن کنونشن کی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور مختلف انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، پانچ جنوری کے کنونشن میں دہشت گردی کے خاتمے کا فارمولہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کی خرابیاں دور کی جائیں، آدھے سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، اسمبلیاں ڈیبیٹنگ کلب بن چکی ہیں، سرکاری انتظامیہ عید میلادالنّبی (ص) کے جلوسوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے باز رہے، اسلام امن اور انصاف کا ضامن ہے، بھارت پانچ لاکھ کشمیریوں کا قاتل ہے، دریائے جہلم اور نیلم کا پانی روک کر بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے، بھارت نے پچھلے دو سال کے دوران ایک سو چالیس مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، قوم کو بھارت سے دوستی قبول نہیں۔


خبر کا کوڈ: 334225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334225/5-جنوری-کو-اسلام-آباد-کنونشن-میں-دہشتگردی-کے-خاتمہ-کا-فارمولا-دینگے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org