QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کیا جائے، سید منور حسن

25 Dec 2013 22:28

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا اسلامی جمعیت طلبہ کے یوم تاسیس کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آگ میں جل رہا ہے اور وہاں امریکی دباوٴ پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کیا جائے۔ مشرقی پاکستان فوجی آپریشن کے باعث بنگلا دیش بنا، اب بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کیا جائے اور فوج کو واپس بلایا جائے۔ منور حسن کا اسلامی جمعیت طلبہ کے یوم تاسیس کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آگ میں جل رہا ہے اور وہاں امریکی دباوٴ پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کیا جائے اور فوج کو واپس بلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان فوجی آپریشن کے باعث بنگلا دیش بنا، اب بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے، بتایا جائے کہ ان آپریشنوں نے ہمیں کیا دیا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات نشستند گفتند برخاستند کے سوا کچھ نہیں تھی۔


خبر کا کوڈ: 334315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334315/شمالی-وزیرستان-میں-آپریشن-بند-کیا-جائے-سید-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org