0
Wednesday 25 Dec 2013 23:16

اسکردو نے برف کی چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری شروع

اسکردو نے برف کی چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری شروع
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ برفباری گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے کے تمام بالائی اور نشیبی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات سے برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے اور برف باری کے باعث کاروبار زندگی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں، جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دیوسائی میدان میں برف باری کے باعث اسکردو، استور اور گلتری کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ اسکردو میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔



 
خبر کا کوڈ : 334325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش