0
Thursday 26 Dec 2013 00:07

بلوچستان،ہرنائی سے نامعلوم مسلح افراد نے 8 کان کنوں کو اغواء کرلیا

بلوچستان،ہرنائی سے نامعلوم مسلح افراد نے 8 کان کنوں کو اغواء کرلیا

اسلام ٹائمز۔ ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے نامعلوم مسلح افراد نے 8 کان کنوں کو اغواء کر لیا۔ مغویان کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع کوئلہ کی کان سے نامعلوم مسلح افراد 8 کان کنوں ظفر گل، اعتبار گل، حضرت علی، جاوید، سلیمان، بورجان، سید خان اور رسول محمد کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے تفتیش شروع کردی۔ تمام اغواء ہونے والے کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کان کن اس علاقے میں پچھلے دس سالوں سے کام کر رہے تھے۔ لیویز اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد اغواء کاروں کے تعاقب میں روانہ ہو گئی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک مغوی مزدوروں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ کوئلے کے وسیع ذخائر کی وجہ سے شاہرگ میں ہزاروں کان کن کام کرتے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ سات جولائی، 2012ء میں ضلع کوئٹہ کے علاقے دگری سے سات کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا تھا، جن کی بعد میں اسی علاقے سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

خبر کا کوڈ : 334342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش