0
Thursday 26 Dec 2013 01:24

ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، رحمن ملک

ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، جتنی یکجہتی ہوگی اتنا ہی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رحمن ملک نے مزید کہا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے، تاکہ شہر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔

خبر کا کوڈ : 334367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش