0
Thursday 26 Dec 2013 04:09

امریکی ہٹ دھرمی جاری، میرانشاہ کے قریب ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق

امریکی ہٹ دھرمی جاری، میرانشاہ کے قریب ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ امریکہ ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ڈرون حملہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میرانشاہ کے قریب ماچس گاؤں کے ایک مکان پر کیا گیا۔ حملے میں دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ 8 امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک علاقے میں نچلی پروازیں کرتے رہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
خبر کا کوڈ : 334400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش