QR CodeQR Code

گلگت، حکومت کا فرقہ واریت میں ملوث مذہبی راہنماوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ

26 Dec 2013 21:09

اسلام ٹائمز: جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) اور اسکے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور کالعدم تنظیم کے جلسے کے بعد کشیدہ حالات کے باعث متحرک مذہبی راہنماوں کی گرفتاریاں متوقع۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرقہ واریت میں ملوث اہم اور متحرک مذہبی راہنماوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کے اعلٰی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے دونوں اطراف کے اہم مذہبی راہنماوں کو گرفتار کرکے انہیں ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں لسٹیں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کے پروگرام کے انعقاد، پرتشدد مظاہروں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور حال ہی میں کالعدم تنظیم کے جلسے کے بعد گلگت کے حالات کشیدہ ہیں اور اسی تناظر میں انتظامیہ کی جانب سے اہم مذہبی راہنماوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 334567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334567/گلگت-حکومت-کا-فرقہ-واریت-میں-ملوث-مذہبی-راہنماوں-کی-گرفتاریوں-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org