0
Friday 27 Dec 2013 13:28
ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام اولین ترجیح

دہشتگردی سے نمٹنے، بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف

دہشتگردی سے نمٹنے، بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ میں قائم نئے بلاک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی ریاست کیلئے سفارت کاری اہمیت کی حامل ہوتی ہے، روایتی سفارت کاری میں جدت لانے کی ضرورت ہے، علاقائی اور عالمی تعاون کیلئے دفترخارجہ کا کردار اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی ملک تنہا نہیں رہ سکتا، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور یورپ کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار پرامن طور پر منتقل ہوا، ملک میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا ہے اور طرز حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔ نئے بلاک کو سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور بہتر طرز حکمرانی ہے۔ تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ میں نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کا ہر ملازم ملک کا سفیر ہے، نئے بلاک کو یعقوب خان کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک سے اچھے تعلقات استوار کر رہا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کامیابی کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ دنیا کے لیے ہمارا پیغام امن اور دوستی ہے۔ پاکستان میں انتقال اقتدار پرامن طور پر ہوا۔ ملک میں عدلیہ، میڈیا آزاد اور سول سوسائٹیز متحرک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 334703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش