1
0
Friday 27 Dec 2013 20:37

تکفیریوں کیساتھ حق و باطل کا فیصلہ 3 جنوری کو ہو جائیگا، میڈیا کی موجودگی میں مناظرہ کیلئے تیار ہوں، آغا راحت حسینی

تکفیریوں کیساتھ حق و باطل کا فیصلہ 3 جنوری کو ہو جائیگا، میڈیا کی موجودگی میں مناظرہ کیلئے تیار ہوں، آغا راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت نے خطبہ جمعہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 3 جنوری بروز جمعہ کو گھڑی باغ گلگت میں تکفیریوں کیساتھ میڈیا کی موجودگی میں مناظرے کیلئے تیار ہیں اور تکفیریوں کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کیا ہے کہ وہ مکتب تشیع کیخلاف بےبنیاد کفر کے فتوے لگانے کی بجائے اپنے اکابرین سمیت آئیں اور ہمارے ساتھ مناظرہ کر لیں، تاکہ حق و باطل کا فرق واضح ہو جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ آغا راحت الحسینی کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کالعدم تکفیری جماعت کی نام نہاد کانفرنس میں کھلے عام مکتب تشیع کے مقدسات کی توہین اور تکفیر کی گئی اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں مگر ان شرپسندوں کیخلاف ابتک کوئی قانونی کارروائی نہ ہونا قابل افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 334864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

آغا راحت قدم بڑھاؤ
ہم تمہارے ساتھ ہیں
ہماری پیشکش