0
Saturday 28 Dec 2013 10:29

افغانستان، 12 برسوں میں 2285 امریکی فوجی ہلاک ہوئے

افغانستان، 12 برسوں میں 2285 امریکی فوجی ہلاک ہوئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں گذشتہ 12 سالوں کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2285 ہوگئی۔ امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2001ء سے لیکر اب تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے 2285 ہلاک ہوگئے۔ نیٹو میں شامل رکن ممالک کے ہلاک ہونے والے فوجی اس کے علاوہ ہیں۔ امریکہ نے 2014ء میں افغانستان سے انخلا کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 334964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش