QR CodeQR Code

مصر، اخوان المسلمون کے حامیوں کے مظاہرے جاری، 3 افراد جاں بحق 265 گرفتار

28 Dec 2013 10:45

اسلام ٹائمز: عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کیخلاف کریک ڈاؤن میں 265 مرسی کے حامی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا جسکے خلاف حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مصر میں فوجی حکومت کے خلاف اخوان المسلمون کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈاؤن میں 265 مرسی کے حامی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کے خلاف حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اخوان المسلمون دہشت گرد قرار دینے کے بعد اخوان کیخلاف عبوری حکومت کے شروع کیے گئے تازہ کریک ڈاون پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ  جان کیری نے مصری ہم منصب سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مصر میں خودکش حملوں کی مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 334967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334967/مصر-اخوان-المسلمون-کے-حامیوں-مظاہرے-جاری-3-افراد-جاں-بحق-265-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org