QR CodeQR Code

15 جنوری کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، پرویز خٹک

28 Dec 2013 17:52

اسلام ٹائمز: اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایسی تاریخ نہیں دے سکتے جس پر پورے نہ اترسکیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے جھوٹی تاریخیں دیں اور پھنس گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے جھوٹی تاریخ نہیں دے سکتے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان جھوٹی تاریخیں دے کر پھنس چکے ہیں۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایسی تاریخ نہیں دے سکتے جس پر پورے نہ اترسکیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے جھوٹی تاریخیں دیں اور پھنس گئے۔ پرویزخٹک نے کہا کہ 15 جنوری کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا


خبر کا کوڈ: 335079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335079/15-جنوری-کو-خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-انتخابات-کی-تاریخ-کا-اعلان-کیا-جائیگا-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org